جوہانس برگ:(ویب ڈیسک) جنوبی افریقن مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے اور جنوبی افریقن وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈی ویلیئرز نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کرتےہوئے لکھا کہ کرکٹ کا یہ سفر بہت شاندار اور ناقابل یقین رہا ہے تاہم اب میں نے ہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہونےکا فیصلہ کیاہے۔
It has been an incredible journey, but I have decided to retire from all cricket.
Ever since the back yard matches with my older brothers, I have played the game with pure enjoyment and unbridled enthusiasm. Now, at the age of 37, that flame no longer burns so brightly. pic.twitter.com/W1Z41wFeli
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) November 19, 2021
اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کھیل کے ہر پل سے لطف اٹھایا، لیکن اب 37 سال کی عمر میں لگن اور چاہت پہلے جیسی نہیں رہی۔
واضح رہے کہ2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر شروع کرنے والے اے بی ڈی ویلیئزر نے 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی ا فریقا کی نمائندگی کی۔