نارووال: (پی ایم این) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ قرض پی قرض لینا دانشمندی نہیں، حکومت کی پوری توجہ ہے اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت، امدنی میں اضافہ کریں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت جو ورثہ میں ملی ہے کھوکھلی ہو چکی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے چار سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
انہوں نے کہا کہ معشیت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہوگا، 7 ہزار ارب ٹیکس وصول ہوتا ہے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 3 سو ارب روپے چاہیے، پورے کا پورا ملک ادھار پہ چل رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ملک کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا جو بھی سہولت دے گے قرض اٹھا کر دے گے، دانشمندی نہیں کہ قرض پہ قرض لیے جائیں، اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں اضافے کی کوشش کرینگے۔