اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، امید ہے انصاف ملے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنرل الیکشنز کے کچھ دستاویزات لے کر بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے تھے، سینیٹ انتخابات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ساتھ مشاورت کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ میں تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں، جس غیرآئینی اور غیرقانونی طریقے سے ٹرائل ہوا عدلیہ کی ذمے داری ہے نوٹس لے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔