اگر ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیں گے،شیر افضل مروت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر ملاقاتوں پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔