اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے لیے کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نااہلی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے دوسری قسط جاری کی گئی۔