بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار نمائندوں کی حمایت حاصل کرلی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار نمائندوں کی حمایت حاصل کرلی ہے صدرجو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 نمائندوں کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کیمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔
جو بائیڈن نے کہا اب ووٹر کا اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔
امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جو بائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔