اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دیدی

یروشلم (ویب ڈیسک)اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نیتن یاہو نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کے لیے ایک اور وفد قطر بھیجا ہے تاکہ سیز فائر کا امکان بھی موجود رہے۔