(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاک فوج کےشہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔