لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر کے دفاتر کو قذافی سٹیڈیم سے باہر منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی حکام نے اپنے ہیڈکوارٹر کے دفاتر کو قذافی سٹیڈیم سے منتقل کر کے لاہور کے کرکٹ ہاؤس کی عمارت میں لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں قائم موجودہ دفاتر کو ہاسپٹیلٹی باکسز بنانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں صرف چیئرمین اور ضروری آپریشنل سٹاف کے دفاتر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹ میوزیم تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کے لیے اسے کسی پبلک مقام پر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔