چوہدری پرویز الٰہی کا معائنہ کے پی کے ڈاکٹروں سے کروانے کے مطالبہ

(ویب ڈیسک) عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔

اس سے قبل بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اڈیالا جیل میں قید چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کے پی کے ڈاکٹروں سے کروانے کی اجازت دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پرویزالٰہی جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد ہوا ہے اور پرویز الٰہی پر اگر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز پر مقدمہ درج کرائیں گے۔

اس پر وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے، آپ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ پرویز الٰہی کا علاج کروانے کے بجائے اپنے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا علاج کروائیں جو لوگوں کو افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہے ہیں۔