اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ قانونی امورپر ہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا، لطیف کھوسہ کے مؤقف پر کورکمیٹی ممبران نے کہا آپ کا مؤقف تسلی بخش اورآپ کے قد کے مطابق نہیں،کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کرجاتے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورکمیٹی نے وکلا قیادت اورلیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی ہے۔