شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن

 

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔