لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے اس طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔
اس سے قبل بابر اعظم گزشتہ سال نومبر میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبر دار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا تاہم ون ڈے کے کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔