دمشق (ویب ڈیسک)اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔
ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے پر ردعمل دیا ، ایران وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے خلاف باہمی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ تہران حملہ آور کے خلاف ردعمل اور سزا کی قسم کا فیصلہ کرے گا ۔