لاہور (ویب ڈیسک)جسٹس علی باقر نجفی تک خط پہنچنے کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوا۔ اطلاع ملتے ہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کے حوالے سے حکام کی تحقیقات ابھی جاری ہے اور یہ تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان خطوط میں موجود مواد کیا واقعی اینتھریکس تھا۔