پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدف تنقید بنالیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی۔
عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی رہنماؤں نے اس پر تنقید کی۔
اس حوالے سے عاطف خان نے کہاکہ ملاقا ت خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ہوئی۔
اسلام آباد کلب میں معمول کے مطابق واک کےلیے گیا تھا۔ عون چوہدری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر لی
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عون چوہدری نے ہمارے لیڈر اور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی تھی۔