جیل میں داخلے سے کیوں روکا؟ فیصل چودھری کی اڈیالہ حکام سے تلخ کلامی

 راولپنڈی: اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی  کے وکیل فیصل چودھری اور جیل حکام میں تلخ کلامی ہوگئی

جیل میں داخل ہونے سے روکے جانے پر فیصل چودھری نےجیل حکام کوگالیاں بھی دیں۔

اس حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ آج 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر تھی ، انہیں 2 گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا اور جیل کا عملہ انہيں ہراساں کرتا رہا۔

اڈیالہ جیل چوکی نے جیل عملےکے خلاف کارروائی کی درخواست فیصل چودھری سے وصول کرلی ہے۔