دھڑے بندی اورفنڈز کی کمی، پی ٹی آئی جلسہ کی ناکامی کی وجہ بنی


صوابی(پی ایم این)تحریک انصاف میں دھڑے بندی اور فنڈزنہ ملنے پر صوابی جلسے میں کارکنان کی تعداد کم رہی۔

 

ذرائع کے مطابق صوابی جلسے کے لیے بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا نہ کیا جا سکا، صوابی جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی اور پنڈال کا پیچھلا حصہ جلسے کے دوران خالی رہا۔

 

  •  ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان اورمالاکنڈ سے ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی، چند وزرا اوراراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرزکو جلسہ گاہ تک لانے کے فنڈز نہیں تھے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کارکنوں کو لانے کیلئے فنڈز مانگے تھے