صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ

اسلام آباد(پی ایم این)صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ ہوگئے۔

 

صدرمملکت  لزبن میں پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے اور اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔

 

آصف زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔