لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک)بھارت کےہندووں کے مذہبی تہوار مہا کمبھ میلے میں خواتین کے گنگا میں نہانے کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر فروخت کیا جانے لگا۔
ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہونے والے کمبھ میلے میں دریا کے پانی میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر 2 سے 3 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لڑکیوں اور خواتین کے نہانے اور کپڑے بدلنےکی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکی گئیں۔
خواتین کی ویڈیوز بیچنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اترپردیش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کمبھ میلے میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز پوسٹ کیں یا شیئر کیں۔
رپورٹ کے مطابق 140 افراد کے خلاف 13 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور خریدوفروخت کرنے والوں کو بھی پکڑا جائےگا۔