شاہ رخ خان نے میری تحفے میں دی انگوٹھی واپس کردی تھی، میکا سنگھ

لاہور(پی ایم این/ویب ڈیسک )میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔

 

میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے اداکار اور انسان ہیں، اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ہیرے کی انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ انگوٹھی پہنتا ہوں، جس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ انگوٹھی امیتابھ بچن اور گورداس مان کو تحفے میں دی ہے، لیکن پہلے شخص شاہ رخ خان تھے جنہیں میں نے یہ انگوٹھی بطور تحفے میں دی تھی، مجھے تھا کہ زندگی میں ان تین لوگوں کیلئے کچھ کرنا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ جب میں نے یہ انگوٹھی شاہ رخ خان کو دی تو اگلے ہی دن مجھے کنگ خان کی کال موصول ہوئی اور انہوں نے کہا کہ آپ اپنی یہ انگوٹھی لے جائیں یہ بہت زیادہ قیمتی ہے جبکہ میں نے انہیں تحفہ رکھنے پر اصرار کیا اور  کہا کہ میں آپ کا مداح ہوں اوربہت پیار کرتا ہوں، مجھے بدلے میں کسی احسان کی امید نہیں ہے۔