کراچی،ملیر سے کالعدم بی آر اے کا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو  نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کراچی(پی ایم این/کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

 

ملزم زبیر احمد عرف زیبونے انکشاف کیا کہ اس نے 2016 میں ساتھیوں کےساتھ مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈاسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔ ایف سی کیمپ اور رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کا بھی اعتراف کیا۔

 

ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا جب کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 2020 میں بیرون ملک فرار ہوا تھا۔