اسلام آباد(پی ایم این) وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
وہ یہ دورہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر کررہے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم، بیلا روس کے صدر سے بات چیت کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیر اعظم کا یہ دورہ بیلاروس کے صدر کے گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے سرکاری دورے کے بعد ہو رہا ہے۔