اسلام اباد (پی ایم این)تین سو چھبیس ویں خالصہ سجنا دیواس اور بیساکھی کی تقریبات آج لاہور کے گردوارہ ڈیرہ صاحب میں مذہبی جوش و جذبے سے ختم ہوگئیں۔
اس موقع پر عالمی امن’ اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کی قیادت کے ہمراہ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے اقلیت اور صحت کارڈز سمیت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔