وزیراعظم کا کارکن کی فلاح وبہبود کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام اباد (پی ایم این)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام شعبوں میں ہر کارکن کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کام کی جگہوں پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے فریم ورک کو مضبوط بنانے کیلئے پرُعزم ہے جو کارکنوں کے حقوق اور حفاظت کا تحفظ کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے تمام شراکت داروں کے اہم کردار کا اعادہ کیا جن میں آجر، کارکنان، پالیسی ساز اور اختراع کار مستقبل میں کام کی ایسی جگہوں کو یقینی بنائیں جہاں ٹیکنالوجی اور انسانی اقدار ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔