ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول جاری

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے، باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے، پاکستانی اسکواڈ 15اکتوبر کو چارٹر فلائٹ پر عرب امارات جائے گا، قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اپنے ہمراہ فیملیز کو یو اے ای لے جانے کی اجازت ہوگی۔