نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
سابق کپتان اپنی ذمہ داریاں 17 نومبر سے نیوزی لینڈ سے شیڈول ہوم سیریز میں سنبھالیں گے، موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری جاری ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔
بی سی سی آئی نے جاری بیان میں شاستری کی خدمات کو سراہا،ڈریوڈ نے ملکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔