روس کا جدید ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو:(ویب ڈیسک) روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کی دور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ خطے میں ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ شروع ہوگئی ہے جس میں روس کے ساتھ ساتھ امریکا، فرانس اور چین بھی ماچ فائیو نامی ٹیکنالوجی کے حصول میں تجربات کر رہے ہیں۔