پشاور دھماکا، دونوں دہشت گرد ہلاک،پولیس کا دعویٰ

پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد تھے، واقعے میں 1 شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا، بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا اور اسے منتقل کرنے والے 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔