راولپنڈی: (پی ایم این) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بلے باز عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں عثمان خان 100 رنزبناکر ناقابل شکست رہے، اسلام آباد کے خلاف شاندار سنچری بناکر عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
انہوں نے 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف اور 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری سکور کی جبکہ 27 مارچ کو عثمان خان لاہور قلندرز کیخلاف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
یہ مجموعی طور پر عثمان خان کی تیسری پی ایس ایل سنچری ہے، جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مجموعی سنچری بنانے والے مشترکہ پلیئر بن گئے، کامران اکمل نے بھی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔