اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ذرائے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ہم مدعی کا انتظار کرلیتے ہیں جس پر وکیل نے رضامندی ظاہر کی۔
بعد ازاں عدالت نے سماعوقفہ کردیا ہے۔ت میں ساڑھے 12 بجے تک کا
یاد رہے کہ 29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر
اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھی۔
وکیل صفائی سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ معاشرے میں شائستگی قائم رہنی چاہیے، ایسے کیسز نہیں دائر ہونے چاہیے، عدت میں نکاح کیس کے اثرات بیرون ملک تک گئے ہیں، بشریٰ بی بی نے کہا عدت مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی، خاورمانیکا نے بھی میڈیا پر بشریٰ بی بی کے دینی خاتون ہونے کا اعتراف کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 سال بعد خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف شکائت دائر کی
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 مارچ (آج) تک ملتوی کردی تھی۔