پولیس افسران کو احتساب کے لیے کمیٹیوں میں بلائیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، کل ہم نے ملک بھر میں پر امن احتجاج کیا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

 

ان کے مطابق پارٹی کے رہنماؤں لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر کو گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل پنجاب مسلم لیگ ن کے گھریلو ملازم بن گئے ہیں۔

 

عمر ایوب نے کہا کہ پولیس کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کچلا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ’ان پولیس افسران کا احتساب ہوگا، ہمارے خلاف کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کو کمیٹیوں میں بلائیں گے۔

 

عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں، 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔