شہباز شریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ میں شامل تمام وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی بھی شامل ہیں۔

 

یہ تینوں ابھی نہ تو اسمبلی کے رکن ہیں اور نہ ہی سینیٹ کا حصہ ہیں۔

 

اسحاق ڈار اور مصدق ملک بھی وفاقی وزرا میں شامل ہیں۔

 

نئی وفاقی کابینہ میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، جام کمال خان، انجنیئر امیر مقام، سردار اویس احمد خان لغاری، عطااللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ، میاں ریاض حسین پیرزادہ، محمد اسحاق ڈار اور مصدق ملک شامل ہیں۔