اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا

غزہ:(ویب ڈیسک)رمضان کا آغاز ہوگیا  ہےاسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نہ ہوسکا،غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی کے تازہ حملوں میں 95 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوگئے ،تل الحوا محلے میں گھر پر بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

النصیرات پناہ گزین کیمپ اور المواسی میں بمباری سے خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد جام شہادت نوش کر گئے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل ہے،ہم نے معاہدے کیلئے ذمہ داری اور لچک کا مظاہرہ کیالیکن اسرائیل کی جانب سے توثیق نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کردیا،سینکڑوں افراد کو نماز تراویح سے روک دیا گیا،مزاحمت کرنے پر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کیلئے نئی جیل بنانے کا حکم دے دیا، عرب میڈیا کے مطابق اب تک 4ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہےجبکہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے۔