سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہو گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے الیکشن کے لیے شیڈول جاری کر دیا، اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد پیر سے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 16 مارچ تک ریٹرنگ افسران کے پاس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ سینیٹروں کے انتخاب کے لیے پولنگ دو اپریل کو ہو گی۔

 

یاد رہے کہ سنہ 2018میں چھ سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والے 52 سینیٹر 12 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ تاہم سابقہ فاٹا سے منتخب چار ارکان سینیٹ کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر سینیٹ کا انتحاب نہیں ہو گا کیونکہ 2018 میں سابقہ فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت خم ہو چکی ہیں۔ لہذا کل 48 نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل نشستوں، 8 خواتین کے لیے مخصوص نشستوں، 9 علماء اور ٹیکنوکریٹ نشستوں جبکہ دو غیر مسلم نشستوں پر انتخاب ہو گا۔