اسلام آباد:(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ملنے سے روک دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اچانک ملاقات بند کردی،انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں ہر قسم کے دوروں، ملاقاتوں اور انٹرویوز پر پابندی عائد کردی۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی۔