حسین نواز اور حسن نواز شریف لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے۔

نواز شریف نے جاتی امرا پہنچنے پر اپنے بیٹوں کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔

عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔