ملتان سلطان کے افتخار احمد پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد

کراچی: (ویب ڈیسک)غلط جملوں کے استعمال پر افتخار احمد پر جرمانہ عائد ہوا۔
افتخار احمد نے تیسرے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے کے آؤٹ ہونے کے بعد غلط جملوں کا استعمال کیا تھا۔
افتخار احمد کا نامناسب رویہ لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے، لیول ون کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 2.5 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔
میچ کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے افتخار احمد کو طلب کیا، ریفری کے سامنے افتخار احمد نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے سے الجھ پڑے تھے۔