انٹرنیشنل:(ویب ڈیسک)مشہور زمانہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو دنیا سے گزرے 6 برس بیت گئے انہوں نے اپنی تحقیق سے کائنات کے کئی رازوں سے پردہ ہٹایا،، انھیں آئن سٹائن کے بعد گزشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائنس داں کہا جاتا ہے۔
اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب "اے بریف ہسٹری آف ٹائم” نے انھیں بین الاقوامی سطح پر شہرت دلوائی۔
اسٹیفن ہاکنگ 8 جنوری 1942ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور صرف 21 سال کی عمر میں ہی جسم کو مفلوج کردینے والا بیماری کا شکار ہوگئے۔
ہاکنگ کو بلیک ہول کی پرسراریت اور وقت سے متعلق نظریات اور تحقیق کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا انتقال 14 مارچ 2018 میں برطانیہ میں ہوا۔
Next Post