سٹینڈ بائی معاہدے کے لیے آئی ایم ایف کے جائزہ اجلاس کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اجلاس میں مشن 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا آغاز آج سے ہو گا۔

 

چودہ سے اٹھارہ مارچ تک شیڈول اس جائزہ اجلاس میں سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت آخری قسط ملنے کے اہداف کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو گیا تو جائزہ مشن 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا اور جائزہ مشن کی سفارشات کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد قسط جاری ہو گی۔