پنجاب اسمبلی کا بجٹ منظوری کیلئے اجلاس کل طلب

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل جمعے کو صبح11 بجے ہوگا جس میں حکومت بجٹ کی منظوری لے گی۔

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔