ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں ایکس پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

انٹر نیشنل (ویب ڈیسک)انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے ایکس سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 29 دنوں سے حکومت نے ایکس پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایکس پر جاری تحریری بیان میں بتایا گیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کل 28 اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اظہارے رائے کی آزادی کا احترام کریں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معلومات تک رسائی دینے کے بین الاقومی انسانی حقوق کو تسلیم کر رکھا ہے۔