لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی پہنچ کر سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے دو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
محسن نقوی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ پاکستان کے قانون کے مطابق وہ پارلیمنٹ کے رکن بنے بغیر صرف چھ ماہ تک ہی وزیر رہ سکتے ہیں۔
حکومتی اتحاد کی چاروں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کے لیے تجویز کیا اور ان کے نام کی تائید کی ہے۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
محسن نقوی کو سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ق کے شافع حسین نے تجویز کیا اور مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر نے ان کی تائید کی۔ محسن نقوی کو پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی نے تجویز کیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے غضنفر عباس چھینہ نے ان کی تائید کی۔