نئی دہلی ( ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف بھارت نے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف بھارت نے آج اعلان کیا کہ ملک میں 19 اپریل کو مرحلہ وار عام انتخابات منعقد ہونگے جس کے نتائج چار جون کو سنائے جائے گے۔
الیکشن کمیشن آف بھارت کے مطابق تقریباً 970 ملین لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں اور عام انتخابات میں تقریباً2400سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن آف بھارت کے مطابق ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں 1.25ملین بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
بھارت میں حزب اقتدار ہندو قومیت پرست پارٹی بی جے پی اور بائیں بازو کی پارٹی انڈیا کانگریس پارٹی انتخابات کی طاقتور ترین اور مرکزی حریف ہیں۔