شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کے الزامات کی تردید کردی

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سرگرم رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے ایکس پر اسپیس میں پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن کے بارے میں ان افراد کی طرف سے بات کی ہے جنہوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی جب انہیں متعلقہ دستاویزی ثبوت دکھائے گئے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کچھ لوگ سیاق و سباق کے بغیر میری بات کو اسے پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے شیر افضل مروت سے منسوب سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کے پی کے میں بہت کرپشن ہوئی اور لوگ کھرب پتی بن گئے۔