مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس ،پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس چلانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورقائد ن لیگ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں  20 ہزار الیکٹرک   بائیکس اور پانچ شہروں میں بس سروس منصوبے پر  بریفنگ  دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبا کے لئے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی جائے،طلبہ کے لئے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے،طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام کے لئے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی،بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی ۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی،ہےپٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسوں کا کرایہ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، بینک آف پنجاب سے نوفل داؤد اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔