پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کےدرمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور  آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ  مذاکرات مکمل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی آخری قسط ملےگی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

موجودہ پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے 4 سال کے نئے پروگرام کا بھی خواہش مند ہے، جس میں قرض کی مالیت ساڑھے 7 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔