اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری،مزید93 فلسطینی شہید

غزہ ( ویب ڈیسک)اسرائیل نے خاموشی سے رفح کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہےقابض اسرائیلی فوج  نے رات بھر رفح میں بمبار ی جاری رکھی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 31,819 فلسطینی شہید اور 73,934 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حماس ارکان کی موجودگی کا الزام لگا کر ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے 50 سے زائد مسلح فلسطینیوں کی موت کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے ہتھیاروں کو ضبط کرنے اور 180 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی فورسز  کی مزاہ جاری ہے حماس  کے عسکری ونگ نے اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں کونشانہ بنانے اور متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔