گوادر (ویب ڈیسک) کمشنر مکران ڈویژن نے تصدیق کی ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
کمشنر مکران ڈویژن سید عمرانی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین سے چار ہے۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں اہم سرکاری دفاتر ہیں۔ اس کمپلیکس میں واپڈا، الیکشن کمیشن کے علاوہ سکیورٹی سے متعلقہ اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔