ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے پر خودکش حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں  (ویب ڈیسک) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ گزشتہ روز جمعرات کو پیش آیا۔

فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی میں موجود خودکش حملہ آور نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔